لاہور: تیزرفتاری سے روکنے پر بگڑے رئیس زادوں نے گاڑی جنرل اسٹور میں گھُسا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے فیکٹری ایریا میں تیز ڈرائیونگ سے منع کرنے پر بگڑے رئیس زادوں نے ایک جنرل اسٹور پر اپنی گاڑی گھُسا دی، گاڑی کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
کماہاں روڈ پر نجی سوسائٹی کے بگڑے ہوئے 2 رئیس زادے 25 جولائی کو گاڑی پر اسکیٹنگ کر رہے تھے کہ دکاندار نے انہیں منع کیا۔
اس رنجش میں انہوں نے سہ پہر تین بجے کے قریب گاڑی سیدھی اسی تیز رفتاری سے روکے والے شخص کی دکان میں گھسا دی۔
اس پہلے بگڑے رئیس زادوں نے ایک رکشے کو بھی ٹکر ماری جس سے رکشہ ڈرائیور اور راہگیر سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ گاڑی دکان میں گھسی تو مالک نے بہ مشکل سے جان بچائی۔
دکاندار کا کہنا تھا کہ رئیس زادوں نے اسے 10 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔