بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کرنے کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ نے ایوان میں امن و امان سے متعلق بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن وامان کے قیام، قتل و غارت گری کے خاتمے اور چوری ڈکیتی کے واقعات کے تدارک کے لیے پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر انہوں نے پولیس میں مداخلت نہ کرنے کے عزم اظہار کیا اور آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ آج کے بعد پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہوگی۔
سرفراز بگٹی نے آئی جی پولیس کو کہا کہ امن وامان کی بہتری کے لیے اپنی مرضی سے پولیس افسران کی تعیناتیاں کریں اور امن کو بہتر کریں اس کے لیے جس کو جہاں ایس پی یا ڈی پی او لگانا ہے لگائیے لیکن غلطیوں پر ایوان احتساب بھی کرے گا۔

متعلقہ خبریں