پنجاب

پولیس کی ڈیوٹی جماعت اسلامی کے دھرنے پر لگادی گئی، عدالتی کارروائیاں متاثر


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث پولیس کو اضافی ڈیوٹی پر تعینات کرنے کی وجہ سے عدالتی کارروائیاں متاثر ہو گئیں۔
پولیس کو جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کی وجہ سے تعینات کیے جانے کے باعث اڈیالہ جیل سے ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ سیشن سول عدالتوں نے ملزمان کی غیر حاضری کی وجہ سے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔
عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو جیل سے عدالت لانے والی پولیس گارڈز کی ڈیوٹی جماعت اسلامی کے دھرنے پر لگا دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

متعلقہ خبریں