کراچی میں 29 اور 30 جولائی کو موسلادھاربارش کا امکان


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں پیر اور منگل کو موسلادھاربارش کا امکان ہے . محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ 28 جولائی کی رات سندھ میں داخل ہوسکتا ہے .


29 اور 30 جولائی کے درمیان کراچی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . شہر قائد میں کچھ مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے .
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کی شام/ رات سے 30 جولائی تک دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں