ملتان؛ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار


ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار بن گئے . پولیس کے مطابق امبر نامی خاتون نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے نازبیا تصاویراور ویڈیوز کے عوض 50 لاکھ روپے طلب کیے .

خاتون نے 50 لاکھ روپے کے بعد دوسری ملاقات میں مزید 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا .
نیو ملتان پولیس نے ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا . مقدمے کے متن کے مطابق امبر نامی خاتون نے ملازمت کے بہانے ملاقات کے دوران ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں . ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی 20 جولائی کوخاتون سے الفلاح مارکیٹ میں ملاقات ہوئی . امبر اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی گاڑی میں بیٹھ گئی .
متن کے مطابق ملاقات کے دوران ڈاکٹر فیصل قیصرانی بوتل پینے کے بعد بے ہوش ہوگئے . تین گھنٹے بعد ہوش آنے پر ڈاکٹر فیصل قیصرانی گاڑی سمیت حسن آباد گیٹ نمبر پر ایک پر تھے . گاڑی میں 90 ہزار روپے,چالیس ہزار مالیت کی عینک,گھڑی اور شناختی موجود نہ تھے . ملزمان نے ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے 23 جولائی کو دوسری ملاقات کے دوران پانچ لاکھ روپے بھتہ وصول کیا .
پولیس حکام کے مطابق واردات میں پلوشہ المروف امبر,محمد آصف,مظہر عباس,محمد سجاد سمیت دو نامعلوم افراد شامل ہیں . ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں