سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ


کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے .
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے سے ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہے .


ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہے . ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 386 ڈالر ہے .

. .

متعلقہ خبریں