نیشنل پارٹی کا رحمت صالح بلوچ کی لاپتا افراد سے متعلق تشکیل حکومتی کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے وزارت داخلہ کی جانب سے لاپتہ افراد سے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی سے نیشنل پارٹی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی لاتعلقی کا اعلان کردیا نیشنل پارٹی کے پارلیمانی رہنما حکومت کی بنائی گئی ایسی کسی بھی کمیٹی کا نہ رکن ہیں اور نہ ہوں گے اور نہ اس حوالے سے نیشنل پارٹی کے پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔