صوبائی حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزارت داخلہ کی جانب سے لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو، اراکین صوبائی اسمبلی مینا مجید، اصغر خان ترین، رحمت صالح بلوچ، پرنس آغا عمر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ بلوچستان کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے تشکیل کمیٹی سے نیشنل پارٹی نے رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ نیشنل پارٹی کے پارلیمانی رہنما حکومت کی بنائی گئی ایسی کسی بھی کمیٹی کے نہ رکن ہیں اور نہ ہوں گے اور نہ اس حوالے سے نیشنل پارٹی کی پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔