زہری میں لیویز کا چھاپہ، اغوا کیس میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار
خضدار(قدرت روزنامہ)لیویز فورس زہری کی کارروائی، اغوا کیس میں مطلوب 4 ملزم گرفتار۔ ترجمان لیویز فورس خضدار کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون و اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی ہدایت پر لیویز فورس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں۔ لیویز انچارج عطااللہ زہری کی سربراہی میں لیویز فورس زہری کے جوانوں نے کامیاب چھاپہ مار کر مقدمہ نمبر 07/24 بجرم زیر دفعہ 365،147،148،149 ت پ میں مطلوب ملزم ثنااللہ ولد جورک خان ،ناصراحمد ولد ثنااللہ ،غلام رسول ولد حضوربخش ،،ہدایت اللہ ولد عزت اللہ کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا مزید تفتیش جاری ہے۔