ڈاکٹر ماہ رنگ کو دھمکی کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں، ڈی سی گوادر کی وضاحت


گوادر(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر ڈپٹی کمشنر گوادر کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان خبروں کی مذمت کی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے کہا کہ گردش کرنے والی خبروں کا مقصد صرف انتشار پھیلانا اور ڈاکٹر ماہ رنگ، ان کے حامیوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تصادم کروانا ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی جانب سے گوادر میں جلسے کے اعلان کے بعد روز اول سے ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ جلسہ پرامن انداز میں ہو۔ ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے رابطہ کر کے انہیں جیڈا، جی ڈی اے اسٹیڈیم اور اجتماع گاہ میں پرامن انداز میں جلسہ کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔