صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں بنیادی طور پر انتہائی گرم اور مرطوب موسم کی توقع ہے۔ تاہم رات کے اوقات میں سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، کوہلو، ژوب، موسی خیل، شیرانی، بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نوکنڈی میں سینٹی گریڈ46، پنجگور میں 44سینٹی گریڈ، تربت میں سینٹی گریڈ43، سبی میں سینٹی گریڈ 40، لسبیلہ اور کوئٹہ میں 39ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گوادر میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، پنجگور، کیچ، زیارت، ژوب، بارکھان، موسی خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، سبی، نصیر آباد اور جعفرآباد میں 29سے 31جولائی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔