حب کے مختلف علاقوں میں ایک ہی رات میں 5 گھروں کا صفایا


حب(قدرت روزنامہ)پولیس حب شہر میں چوری ڈکیتی ،رہزنی اور امن وامان قائم کرنے میں ناکام ،حب کے علاقہ بھوانی قاسم آباد اور متصل علاقوں میں ایک ہی رات نامعلوم چوروں نے پانچ گھروں کا صفایا کردیا ،لاکھوں روپے نقدی ،سونے کے زیورات سمیت قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب حب کے علاقہ بھوانی قاسم آباد میں نامعلوم چوروں کا آپریشن پانچ گھروں کا صفایا کردیاالماریوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی رقم ،سونے کے زیورات سمیت قیمتی موبائل فونز چوری کر کے بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم حب شہر ،بھوانی سمیت مختلف علاقوں میں بڑھتی پوئی چوری ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں کے روک تھام میں حب سرکل پولیس مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے چور ڈاکو دیدہ دلیری سے کامیاب وارداتیں کرنے اور پولیس اوپر کی کمائی کرنے میں مصروف شہریوں تاجروں کا کوئی پر سان حال نہیں ہے دریں اثنا جمعیت علما اسلام تحصیل حب کے امیر وکونسلر میونسپل کارپوریشن حب مولانا شاہ محمد صدیقی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بھوانی قاسم آباد میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز نامعلوم چوروں نے بھوانی قاسم آباد اور متصل علاقوں میں دھاوا بول دیا اور رات گئے استار الہی بخش کے گھر صفایا کردیا چار لاکھ روپے نقد قیمتی موبائل فونز سمیت دیگر سامان چوری کر کے بآسانی فرار ہو گئے اسی طرح ایک ہی رات میں بھوانی قاسم آباد میں پانچ سے زائد چوری کی وارداتیں ہوئی چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی ،سونے کے زیورات سمیت قیمتی موبائل فونز سے محروم کردیا انھوں نے کہا کہ بھوانی اور حب مغربی بائی پاس پر چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں شہریوں کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹا جاتا ہے حب سرکل پولیس چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے روک تھام میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے انھوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے بھوانی قاسم آباد سمیت حب شہر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کے وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔