جلسہ جلوس پر پابندی لگانا جمہوریت، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مولانا ہدایت الرحمان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں اظہارخیال،حقوق مانگنا،جلسہ جلوس پرپابندی لگاناجمہوریت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔بلوچستان کے عوام اب پانی،تعلیم وصحت کی سہولیات کے بجائے صرف لاپتہ جگرگوشے مانگ رہے ہیں۔اسلام آبادکی طرح بلوچستان میں بھی بڑے شاہراہوں بڑے شہروں کے دروازوں پرکنٹینرلگاکرآمدورفت بندعوام کویرغمال بناکرکرفیوکاسمابنادیاگیاہے۔جماعت اسلامی کادھرناعوام کولٹیروں کی لوٹ مارسے نکالنے کیلئے ہے۔انشا اللہ جماعت اسلامی عوام کوریلیف دیکربلوچستان کے عوام کوبھی جینے کاحق اورانسانی معاشی حقوق دلائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے حق دوعوام کودھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پسے ہوئے غریب مجبورعوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت اورادارے انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کوئی پوچھنے والانہیں۔