دھرنے کے مقام پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے . ہفتے کو حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی دعوت دی جسے جماعت اسلامی نے قبول کرلی . جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دی جبکہ حکومت کے سامنے مطالبات بھی رکھے . حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا . امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور لیاقت بلوچ نے مذاکراتی کمیٹی کا خیر مقدم کیا . حکومتی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد دھرنے سے واپس روانہ ہوگئی . حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو کمیٹی سے آگاہ کردیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا دینے والی جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت قبول کرلی .
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا .
متعلقہ خبریں