ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔