دسمبر میں حکومت پی ٹی آئی کی اور وزیر اعظم عمران خان ہوں گے: اسد قیصر کا دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر میں حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی اور وزیر اعظم عمران خان ہوں گے ۔
جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ امید ہے ٹربیونلز کے فیصلے پی ٹی آئی کے حق میں آئیں گے ، مینڈیٹ مل گیا تو یہی الیکشن ٹھیک ، ورنہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اداروں سے متعلق پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے ، فوج بھی ہماری ہے ، ملک تب آگے بڑھے گا جب تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے۔