کراچی کے جناح اسپتال میں بنیادی ٹیسٹ کی سہولت بند، مریضوں کو مشکلات کا سامنا
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے بڑے سرکاری اسپتال جناح میں بنیادی ٹیسٹ کی سہولت بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضروری کٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے جناح اسپتال میں ٹیسٹ نہیں ہو رہے، جگر اور گردوں کے ٹیسٹ کروانےکی بھی اسپتال میں سہولیات بند ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ مریضوں کو بنیادی ٹیسٹ بھی اب اسپتال سے باہر جاکر کروانے ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے اب تک اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دیا۔