9 مئی واقعات کی تحقیقات: خیبرپختونخوا حکومت کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا . خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبے کی حد تک 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اب خیبرپختونخوا حکومت نے باقاعدہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا .

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے آج نیوز سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خط میں چیف جسٹس سے شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے اور اب چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کے لیے جج کا نام دیں گے لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا . آفتاب عالم نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں قائم ہوگا جو سنگل یا زیادہ رکنی کمیشن ہوسکتا ہے جس کے بعد ٹی او آرز کو فائنل کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں