گوادر جانے والے قافلے پر فائرنگ، مستونگ، نوشکی، دالبندین میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، کوئٹہ میں دھرنا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر گوادر میں آج منعقد ہونے والے بلوچ راجی مچی کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن اور مستونگ واقعہ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے . مستونگ میں کوئٹہ اور دیگر علاقوں سے آنے والے قافلے پر فائرنگ کرکے درجن بھر مظاہرین کو زخمی کیا مذکورہ مقام پر شرکاء اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر دھرنا دیا ہے
جبکہ شہر میں کاروباری مراکز بند ہیں .

اسی طرح نوشکی اور دالبندین میں بھی تاجر برادری نے راجی مُچی کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کاروباری مراکز بند کئے ہیں . دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب کے مقام پر بھی مستونگ واقعہ کے خلاف گذشتہ رات سے احتجاج جاری ہے . خیال رہے کے فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہوگئے
جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے . تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر شہروں سے نکالنے والے قافلے رکاوٹیں عبور کرکے تربت ڈی بلوچ، تلار اور بزی ٹاپ تک پہنچ چکے ہیں . جبکہ گوادر شہر کی طرف جانے والے تمام سڑکیں بند کرکے بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے . خیال رہے کہ آج گوادر پدی زر میں تین بجے بلوچ راجی مچی کا انعقاد کیا جارہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں