اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، پاور ڈویژن
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاور ڈویژن نے میڈیا پر چلنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی نہیں دی جاتی ہے۔
پاور ڈویژن نے اعلامیے میں کہا کہ میڈیا پر ارکان پارلیمنٹ اور بیورکریٹس کو مفت بجلی کی فراہمی میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی اور کسی بھی سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔