اروشی روٹیلا نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک پر خاموشی توڑ دی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔بھارتی میڈیا سے تازہ گفتگو میں اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھی تو وہ اس سے بہت پریشان ہوگئی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ ویڈیو ان کی ذاتی زندگی کی نہیں تھی بلکہ وہ ایک فلم کا منظر تھا۔اروشی روٹیلا نے کہا کہ ان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا ہے اور ان کی خواش ہے کسی بھی لڑکی کی زندگی میں ایسا نہ ہو۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر ہنگامہ کھڑا ہوا تھا۔