بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے لیکچرز کے ٹیسٹ کا شیڈول ملتوی کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے لیکچرز ٹیسٹ کا شیڈول ملتوی کردیا،نوٹیفکیشن جاری،نوٹیفیکیشن کے مطابق بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے29 جولائی، 30 جولائی اور 31 جولائی 2024 کو لیکچرز کے ہونے والے ٹیسٹ کو ملتوی کردیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 07 اگست 2024 سے 27 اگست 2024 تک ہونے والے ٹیسٹ پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہونگے۔