مستونگ فائرنگ اور گوادر کوسیل کرنے کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی و دھرنا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قافلوں پر تشدد اور فائرنگ، گوادر گوادر کوسیل اور رہنماؤں پر کریک ڈاؤن کیخلاف آج برما ہوٹل سے لیکر بلوچستان یونیورسٹی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور سریاب روڈ بلوچستان یونیورسٹی کے مقام پر دھرنا جاری ہے۔ اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم شال کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے گھروں سے نکل کر اس احتجاجی دھرنے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچ کا خون سستا نہیں، اور ہم اپنے ماؤں اور بہنوں پر تشدد ہمارے حوصلوں کو مزید توانا کرتی ہے۔