کوئٹہ میں احتجاج اورجلسے کیلئے ہاکی گراؤنڈ کو مختص کر دیا کر دیا گیا ، نوٹیفیکیشن جاری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں احتجاج اورجلسے کیلئے شہر میں ہاکی گراؤنڈکو مختص کر دیا،کوئی تنظیم یا پارٹی ہاکی گراؤنڈ کے مقام پر احتجاج یا جلسہ کر سکیں گے، جلسے یا احتجاج کیلئےاجازت لینا ہر ہر پارٹی اور تنظیم پر لازم ہو گا،ڈی سی کوئٹہ لیفٹنینٹ(ر) سعاد بن اسد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔