خاران ریڈزون جانیوالی سڑکیں مکمل سیل، شہریوں میں خوف و ہراس
خاران(قدرت روزنامہ)خاران میں ضلعی انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے کے بجائے ریڈ زون کو سیل کرنے پر مجبور۔ خاران شہر ریڈ زون ایریا کو ہر طرف سے مکمل سیل کردیا گیا، خاران ریڈ زون ایریا کمشنر،ڈپٹی کمشنر آفس،سیکرٹریٹ،ایف سی کیمپ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفس سڑکوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل طور پر سیل کردیا گیا تمام آنے جانے والے راستے بند شہریوں میں شدید خوف وہراس سڑکوں کی سیل کرنے عام شہریوں اور ملازمین کو دفاتر سمیت قریبی رہائشی لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا تاہم اب تک ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سڑکوں کو سیل کرنے کی وجوہات بیان نہیں کی گئی ہے،واضح رہے اس سے قبل ایف سی کیمپ روڑ گرلز کالج بوائز کالج اور جوڑان جانے والے تمام راستے بھی سیل کیے گئے تھے جو اب تک بند ہیں۔