دین اسلام کی صحیح صورت یہی ہے کہ نبوت کا دروازہ بند ہوگیا، سنی علما کونسل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علما کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد ، قاری محمد ایوب انصاری ، مولانا مقبول الرحمن شاہ ، مولانا فضل احمد صدیقی ، محمد آصف مینگل ،قاری نزیر احمد فاروقی ،شکیل احمد گجر ، میر عبدالمالک رند و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت انسانیت کے لیے عزت و رحمت ہے۔دین اسلام کی صحیح صورت یہی ہے کہ نبوت کا دروازہ بند ہو گیا جس طریقہ سے کسی سچے نبی کا انکار انسان کے ایمان کو ختم کر دیتا ہے اسی طرح کسی جھوٹے نبی کی نبوت کا اقرار انسان کو ایمان سے محروم کر دیتا ہے یہ ایک ایسی عمارت ہے جس کے دروازے بند ہیں اب جو اندر ہے وہ باہر نہیں نکل سکتے اور جو باہر ہیں وہ اندر نہیں ہوں گے کیوں ؟ اس لیے کہ نبوت کا دروازہ بند ہے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی ایمان ہمیں ملا یہی دین ہم کو ملا جس انسان کا ایمان وہ ہے جو صحابہ کرامؓ کا ایمان تھا اس کا اعتبار ہے اور اگر انسان نے اس راستے کو چھوڑ دیا تو اس ایمان کا اعتبار نہیں ہے اس لیے اللہ رب العزت قران پاک میں فرمایا اگر وہ لوگ ایسا ایمان لاتے ہیں جیسا کہ صحابہؓ تم ایمان لائے جیسا تمہارا ایمان ہے تب وہ ہدایت پر ہے۔