سرکاری نوکری کیلئے دیے 25 لاکھ روپے واپس دلوائے جائیں، کوئٹہ میں پریس کانفرنس


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قبائلی و سیاسی رہنماءامیر محمد پانیزئی ، ہادی عجب خان پانیزئی، حاجی عبدالجبار پانیزئی نے صوبائی حکومت ، آئی جی پولیس بلوچستان اور دیگر ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ نصرو عرف سردار نصر الدین کاکڑ سے میرے 25 لاکھ روپے دلوائے جائے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے یہ بات انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں سردار خان نیازی ، محسن خان پانیزئی، شمس کاکڑ ، محمد نور کاکڑ، باز محمد کاکڑ، سمیع اللہ کاکڑ اور خدائے دوست کاکڑ سمیت دیگر کے ہمراہ اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا ک سردار نصر الدین نے مجھ سے سرکاری ملازمت کے حصول کے لئے 25 لاکھ روپے وصول کئے لیکن ملازمت نہیں دلوائی گئی جبکہ پیسوں کا تقاضہ کیا تو انہوں نے انکار کردیا اور پھر ہمیں اپنے گھر بلایا ہم قبائلی میڑھ کی شکل میں ان کے گھر گئے انہوں نے قبائلی اور اسلامی روایات کو پس پشت ڈال کر ہمارے ساتھ نا مناسب رویہ استعمال کیا انہوں نے صوبائی حکومت آئی جی پولیس سے اپیل کی کہ میرے 25 لاکھ روپے واپس دلوائے جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکے انہوں نے زیارت کے باسیوں قبائلی و سیاسی مشران ، علماءکرام اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سردار نصر الدین کے زیارت آنے جانے پر پابندی لگائے تاکہ لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔