خواتین اور بچوں پر تشدد، اموات کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے، وکلا تنظیمیں
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، سبی ہائیکورٹ بار، کیچ، تربت، کوئٹہ بار نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے بلوچ راجی مچی ریلی میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے، پرامن ریلی شرکا پر فائرنگ، تشدد، اموات، سیاسی کارکنوں کو زخمی کرنے، گرفتاریوں، خواتین اور بچوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پرامن جلسہ ریلی کا انعقاد عوام کا بنیادی حق ہے، ان کو بذریعہ تشدد روکنے شرکا کے گاڑیوں پر فائرنگ بلوچستان بھر سے قومی شاہراہوں کو بلاک کرنے اور فائرنگ سے درجنوں بھر سیاسی کارکن زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتیں ہوئی ہیں، خواتین، بچوں پر تشدد سینکڑوں سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کیخلاف بلوچستان بار باڈیز نے کل 29 جولائی بروز سوموار کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔