سندھ

بینک سے نکلنے والوں کو لوٹنے اور گاڑیاں چھیننے والے وائٹ کرولاگینگ کے 5 ملزمان گرفتار


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں بینک سے نکلنے والوں کو لوٹنے اور گاڑیاں چھیننے والے وائٹ کرولا گینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ضلع ملیرپولیس اوروقافی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی خصوصاً ضلع ملیرمیں بینک سےکیش لے کر نکلنے والے شہریوں اورگاڑیاں چھینے کی وارداتوں میں ملوث وائٹ کرولا گینگ کے5ملزمان کوگرفتارکرکےان کے قبضے سےایک کلاشنکوک،4تیس بورپستول اور2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔
ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفرمہیسرنے اپنےدفترمیں ایس ایس پی ملیرکاشف عباسی کے ہمراہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع ملیرپولیس اوروقافی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان عزیرولد واحد بخش جلبانی عرف فوجی جلبانی، آفتاب علی چھجڑوولد آندل خان، غلام قادرولد محمد مرادبوسن، نادر ولد حاحب خان اورخادم حسین ولد اللہ ورایوکوگرفتارکرکےان کے قبضے سےایک کلاشنکوک،4 تیس بورپستول اور2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع ملیرمیں گزشتہ کچھ ماہ سے2سفید کرولا اور2موٹرسائیکلوں پرسوارگروہ بہت زیادہ سرگرم اوروارداتوں میں ملوث تھا جوشہریوں کوبینک سے کیش لے کر نکلنے پرلوٹ مار کرتے تھے اورساتھ میں کئی مرتبہ شہریوں کی گاڑیاں بھی اسلحہ کے زورپرچھین کر لے گئے تھے۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا گرفتار گینگ نے 2 جولائی کو بن قاسم تھانے کی حدود میں غیرملکیوں سے ڈھائی کروڑچھیننے کی کوشش کی تھی اوران کے سکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین کر غیرملکیوں کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے تھے۔ ملزمان 7جولائی کو ہی اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود سے ایک تاجر سے ڈھائی لاکھ روپے اوراس کی گاڑی چھین کرفرارہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 4 جولائی کواسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید بینک پٹی میں واردات کرنے کی نیت سے یہ گروہ سفید کرولا کاراورموٹر سائیکلوں پرموجود تھا اورایک شہری کی نشاندہی پرپولیس نے ان کا پیچھا کیا تو انہوں نے گلشن حدید میں جدید اسلحہ کے ساتھ پولیس پرفائرنگ کردی، جس سے ایک رکشے کونقصان پہنچا اورفائرنگ کرتے ہوئےنیشنل ہائی وے پرملزمان سفید آلٹو گاڑی پرفائرنگ کرکے ایک راہ گیرخاتون کو قتل اورایک لڑکی کوزخمی کرنے فرارہوگئے تھے۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ گرفتارملزم عزیر جلبانی شاہراہ فیصل تھانے کی حدود میں میاں بیوی کے دہرے قتل اورگرفتار ملزم کا والد فوجی جلبانی سب انسپکٹررحیم شاہ کوشہید کرنے میں بھی ملوث تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے دیگرساتھیوں میں ساجد چانڈیو عرف چیمہ، ساجد جتوئی، کامران، صدام شر، دیدار جاگیرانی، عمران عرف گیڈرکلمتی، حبدار چانڈیو، محبوب چانڈیواورقاری شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان اس کے علاوہ بھی 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتارملزمان وارداتیں کرنے کے بعد بلوچستان ،کشموراور کچے کے علاقے میں روپوش ہوجایا کرتے تھے۔ ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں