بجلی کا بھاری بل، خاتون نے آپریشن کے بجائے بل ادا کرکے خودکشی کرلی


گوجرانوالا(قدرت روزنامہ) گوجرانوالہ میں بجلی کے بھاری بل کی وجہ سے خاتون نے پتے کا آپریشن کے بجائے بل ادا کرکے خودکشی کرلی . ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرنوالہ میں معمر خاتون رضیہ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، جس کی وجہ بجلی کا بھاری بل آنا ہے .


اطلاعات ہیں خاتون کو پتے میں تکلیف تھی جس پر ڈاکٹر نے انہیں پتے کے آپریشن کا کہا ہوا تھا، غریب خاتون نے آپریشن کے لیے پیسے جوڑ جوڑ کر جمع کیے تھے جو بجلی کے بل میں چلے گئے .
خاتون کے بیٹے کا موقف تھا کہ بجلی کا بل تقریبا 1100 روپے آتا تھا مگر اس بار 11 ہزار روپے آگیا ہے، ہمارے اتنے وسائل نہیں، پیسے جوڑ جوڑ کر آپریشن کے لیے جمع کیے جو بل میں چلے گئے اس پر ماں نے تکلیف سے تنگ آکر نالے میں چھلانگ لگادی .
دریں اثنا اطلاع ملنے پر خاتون کی لاش کو تلاش کرنے کے لیے امدادی آپریشن کیا گیا، رضا کاروں نے ان کی لاش کو ڈھونڈ کر نکال لیا .
ریسکیو ادارے کے مطابق نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، نالے میں گند زیادہ ہونے کی وجہ سے کرین کا استعمال کیا گیا . اس دوران اے سی سٹی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے .

. .

متعلقہ خبریں