سمی دین، ڈاکٹر صبیحہ اور صبغت اللہ سمیت متعدد رہنما گرفتار


گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے متعدد رہنما گرفتار کرلیے گئے۔ ذرائع کے مطابق گوادر میں بلوچ راجی مچی جلسہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے میں شریک صبغت اللہ شاہ جی، سمی دین اور ڈاکٹر صبیحہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رہنماﺅں کی گرفتاری کے حوالے سے بی وائے سی کے ایک ذمے دار کا کہنا ہے کہ تاحال رہنماﺅں کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہورہی۔ دوسری جانب سے گوادر میں بی وائے سی کے دھرنے کیخلاف کریک ڈاﺅن، گھروں پر چھاپے، توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔