پہلی بار 70 فیصد منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ بنائے گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاںسینیٹر سردار عمر خان گورگیج کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی وفد میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار بھی شامل تھے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں ترقیاتی منصوبوں کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جاررہا ہے تاریخ میں پہلی بار 70 فیصد منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں اور الحمدللہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد شروع کردیا گیا، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی رہنمائی میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں پیپلز پارٹی کے عہدے دار اور کارکن عوام کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کی نشاندہی کریں مسائل حل کرنے کی تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے اس موقع پر سینیٹر سردار عمر خان گورگیج اور ٹکٹ ہولڈرز نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا۔