انڈوں پر ایکسپائری تاریخ لکھنا لازمی قرار
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق انڈوں پر ایکسپائری تاریخ لکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق خراب و باسی انڈوں کی فروخت و سپلائی کے مکمل تدارک کیلئے صوبہ بھر میں انڈوں اور پیکنگ پر ایکسپائری تاریخ لکھنا جبکہ انڈوں کا تازہ و صاف ستھرا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں انڈوں کے سپلائرز ، ہولسیل ٹریڈرز اور عام دکانداروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ مورخہ 31 اگست 2024 سے اپنے مراکز میں فروخت کیے جانے والے انڈوں پر ایکسپائری تاریخ لازمی ظاہر کریں جبکہ سپلائی کردہ انڈوں کا تمام تر ریکارڈ بھی دکان میں موجود رکھیں ، بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف بی ایف اے ایکٹ 2014 کے تحت سخت قانونی کارروائی عملئں لائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ بغیر ایکسپائری کے انڈوں کی خریداری سے گریز کریں اور کسی بھی جگہ بغیر ایکسپائری انڈوں کی فروخت دیکھیں تو فورا بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔