دھرنے اور مزاحمت کی سیاست سے مسائل حل نہیں کیے جاسکتے، فریقین مذاکرات کریں، صادق سنجرانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے گوادر دھرنے سے متعلق اپنے ایک اہم بیان میں فریقین سے فوری طور پر مذاکرات کرنے کی درخواست کی ہے، صادق سنجرانی نے گوادر میں پرتشدد واقعات اور ایف سی اہلکار کے جاں بحق ہونے کی مذمت کی، مظاہرین سے درخواست ہے کہ حکومت سے مذاکرات کریں، پرتشدد واقعات کسی مسئلے کا حل نہیں، صادق سنجرانی نے مزید کہا ہے کہ بحیثیت چیئرمین سینیٹ انہوں نے چھے سال گوادر میں سرمایہ کاری کا ہر فورم پر مقدمہ لڑا، پاکستان اور بلوچستان کا مستقبل گوادر سے وابستہ ہے، سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ دھرنے اور مزاحمت کی سیاست سے مسائل حل نہیں کیے جاسکتے، انہیں ترک کیا جائے تاکہ گوادر ترقی کرسکے۔ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وہ گوادر کا بین الااقوامی امیج خراب ہونے والے محرکات کی شدید مذمت کرتے ہیں، گوادر کو ایسی سیاست اور مسائل میں گھسیٹنا نہیں چاہیے جس سے اسکا امیج خراب ہو۔