گوادر میں کریک ڈاﺅن اور رہنما کی گرفتاری کیخلاف نیشنل پارٹی اراکین کا اسمبلی اجلاس سے واک آﺅٹ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی کا گوادر میں پرامن احتجاجی جلسہ کیخلاف کریک ڈاﺅن اور میر اشرف حسین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج اور واک آﺅٹ۔ نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی نے سوموار کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر خیرجان بلوچ اور کلثوم نیاز بلوچ نے اپنے خطاب میں گوادر میں پرامن احتجاجی اجتماع پر فورسز کی جانب سے طاقت کا استعمال، شیلنگ، تشدد اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر اشرف حسین کے گھر میں توڑ پھوڑ، ان کے فرزندوں سمیت گرفتاری کی مذمت کی اور اسمبلی اجلاس سے واک آﺅٹ کیا۔