قلات و گردونواح میں موسلا دھار بارش، زاوہ ندی میں سیلابی صورتحال


قلات(قدرت روزنامہ)قلات شہر و دیہی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگور، زاوہ ندی میں سیلابی ریلے کی آمد، مختلف سبزی فروشوں کی ریڑیاں و دیگر سامان سیلابی ریلے میں بہہ گئے قلات شہر سمیت کپوتو سرخین عالی دشت سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش کے بعد قلات میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔