گوادر میں پاکستان کیخلاف اور آزادی کےلئے نعرے لگائے گئے، صادق عمرانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دروازے مذاکرات بارے سب کے لئے کھلے ہیں، گوادر میں پاکستان کیخلاف اور آزادی کےلئے نعرے لگائے گئے جس کی مذمت کرتے ہیں ،ایوان میں موجود کسی رکن نے اس کی مذمت نہیں کی ،پیپلز پارٹی ہراچھے عمل کی حمایت کرے گی ، صوبے میں امن ،ترقی اورخوشحالی کے سب کو دعوت دیتے ہیں ،پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانی دی ہے ، ہم چاہتے پارلیمانی سسٹم ملک چلے جمہوریت فعال ہو، بھائی چارے کو برقراررکھناہے طاقت کا مظاہرہ نہیں کرناہے ماہ رنگ اگر ہمارے پاس آتی تو ہم بھی انکے ساتھ ہوتے کس نے اس سرزمین کو آگ میں جھونکاہے سب جانتے ہیں۔