بلوچستان اسمبلی اجلاس، ہدایت الرحمن حکومت سے الگ ہوکر اپوزیشن نشستوں پربیٹھ گئے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز 40منٹ کے تاخیر سے اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا ، مولانا ہدایت الرحمن حکومت سے الگ ہوکر اپوزیشن بینچوں پربیٹھ گئے اجلاس کے دوران مجلس قائمہ کی رپورٹ برائے ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی 2024منظوری کے پیش کردی گئی جبکہ صو با ئی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے اسپیشل آڈٹ رپورٹ برائے اکاﺅنٹس آف دی ایکسپو2020.21،آڈٹ رپورٹ برائے اکاﺅنٹس آف صوبائی زکواة فنڈز اور ڈسٹرکٹ زکوا ةکمیٹیز2023.24،آڈٹ رپورٹ برائے کاﺅنٹس پبلک سیکٹر انٹرپرائزز حکومت بلوچستان 2023.24 ایوان میں پیش کردیں جسے ایوان نے تمام آڈٹ رپورٹس پبلک اکاﺅنٹس کمیٹیز کے حوالے کردیں۔