کراچی کیلئے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی والوں کے لیے مہنگی بجلی کے دام پھر بڑھانے کی تیاریاں کرلی گئیں، شہر قائد کے لیے بجلی کی قیمت فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے . کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا رکھی ہے، اضافہ مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا .

نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کرے گی، اتھارٹی سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی . درخواست کے مطابق مئی کے لیے 2 روپے 53 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے جبکہ ماہ جون میں ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 92 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں