خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کا معاملہ؛ ماسٹرمائنڈ ساتھی سمیت گرفتار


ملزم نےخلیل الرحمان قمر کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کردی
لاہور (قدرت روزنامہ)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے کی تفتیش میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔
پولیس نےہنی ٹریپ گینگ کےماسٹرمائنڈکوساتھی سمیت گرفتارکرلیا،پولیس کاکہنا ہےکہ ملزم حسن شاہ اورساتھی رفیق کوپشاورسےگرفتارکیا گیا،ملزم نےخلیل الرحمان قمرکی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کردی۔
پولیس کاکہنا ہےکہ ملزم خواتین سمیت 12ارکان پرمشتمل گروہ کامرکزی کردار ہے ملزم نےاعتراف کیاکہ خلیل الرحمان قمرسکرپٹ کیلئےنہیں،غلط ارادےسےخاتون کے گھر گئے،خلیل الرحمان قمر نےنازیباویڈیوزکیوجہ سے اغواکاواویلا کیا۔پولیس کاکہنا ہےکہ دونوں ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔