رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت نے رؤف حسن اور دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ رؤف حسن اور دیگر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر عدالت نے رؤف حسن کا میڈیکل چیک اپ کرانے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے ایف آئی اے کی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے رؤف حسن اور دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔