ملک کوآئی پی پیزکےچنگل میں ن لیگ نے پھنسایا، عمر ایوب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کو آئی پیز کے چنگل میں ن لیگ نے پھنسایا ہے .
رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ ن لیگ نے کپیسٹی چارجزکےمہنگےمعاہدے خود کیے اب نگراں وزرا کیوں مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں؟ نگراں حکومت کو ہمارے پیچھے ویگوڈالے لگانے سے ہی فرصت نہ تھی .

ان کے وزرا پہلےپیزے اور پیسٹریاں کھانے میں مصروف تھے .
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں بجلی کی پیداواری لاگت کم ہمارے ہاں زیادہ ہے . ہم نے اپنے دورمیں آئی پی پیزکے ساتھ معاہدوں پرنظرثانی کی اور آئی پی پیزکیلیےڈالرریٹ 175روپے پرفکس کر کے اربوں ڈالر بچائے . ہم نے قطرکے ساتھ ایل این جی معاہدے پرنظرثانی کی اور 10ارب ڈالرسےزائد بچائے .
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ مذاکرات کے لیے حکومت کے پلےکچھ بھی نہیں ہے . وزرا کے ہوش اڑے ہوئے ہیں، یہ آپس میں دست وگریباں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں