190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان کے خلاف کیس میں تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عدالت میں تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا جبکہ 35 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی .
احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ کپش کیش کی سماعت کی جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا .


قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کا عدالت نے بیان قلم بند کرلیا جبکہ وکلا صفائی نےنیب کےدوسرے گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمیر راتھر پر جرح مکمل کرلی . بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف دائر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اب تک مجموعی طور 35 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے .
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری اور عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے . وکلا صفائی نے ریفرنس کے تفتیشی آفیسر کے بیان پر جرح کرنے کے لیے مزید مہلت مانگی جس پر عدالت نے سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں