کوئٹہ ،بلوچ راجی مچی شرکاء پر کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کیخلاف ریڈ زون کی جانب ریلی ،و کلا کی شرکت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ راجی مچی کے شرکاء پر کریک ڈاؤن کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچستان یونیورسٹی سے ریڈ زون کی جانب کوئٹہ میں احتجاجی ریلی ۔ریلی میں وکلا برادری ،سیاسی ، سماجی ، طلبہ تنظیم رہنماؤں ، نوجوانوں سمیت خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکا کی جانب سے گوادر میں ہونے والے راجی مچی پر تشدد کے استعمال اور گرفتاروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔انھوں نے گوادر میں شرکا پر کریک ڈاؤن مزمت اور گرفتار رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ۔