ڈاکٹر صبیحہ و دیگر کی گرفتاری ظاہر نہ کرنا باعث تشویش ،رہا نہ کیا گیا تو شدید رد عمل دیا جائے گا ، بلوچ ڈاکٹرز فورم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے گوادر میں پر امن احتجاج پر حکومتی طاقت کے استعمال پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت طاقت کے نشے میں نہتے بلوچوں پر حملہ آور ہوی اور لوگوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔ گرفتار افراد میں ڈاکٹر صبیحہ ا ور لاپتہ ڈاکٹر دین محمد کی بیٹی سمی دین بھی شامل ہیں بھی ہیں ۔ ڈاکٹر صبیحہ اور دیگر کی گرفتاری کو ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے تمام ڈاکٹر کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ ترجمان نے کہا گوادر سمیت پورے بلوچستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔۔ اس مشکل گھڑی میں تمام انسان دوست لوگوں اور پارٹیوں کو بلوچوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔ترجمان نے آخر میں کہا کہ اگر ڈاکٹر صبیحہ کو جلد جلد رہا نہیں کہا جاتا تو تمام ڈاکٹر کمیونٹی کے ساتھ مل کر سخت سے سخت احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت بلوچستان پر عائد ہوگی ۔