انسانی حقوق کی تنظیمیں بی وائی سی کے گرفتار رہنماؤں کی بازیابی اور رہائی کیلئے کردار ادا کریں، بی وی جے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کے ترجمان نے پریس ریلیز بیان میں کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما شاہ جی صبغت اللہ، ڈاکٹر صبیحہ بلوچ، سمی دین بلوچ اور دیگر درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری ظاہر نہ کرنا تشویشناک ہے۔ ریاستی اداروں کے اس رویے سے گرفتار رہنماؤں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں دوران حراست نقصان پہنچانےکا خدشہہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور صحافیوں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بی وائی سی کے گرفتار رہنماؤں کی بازیابی اور رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔