حب میں کوئٹہ کراچی شاہراہ 5 روز سے بند، لوگوں کو اشیا خورونوش پہنچانے پر 2 افراد گرفتار

حب(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی شاہراہ N25پر حب اور وندر کے مقام پر پانچویں روز بھی بند وندر اور گڈانی کراس سے ایم پی او ایکٹ کے تحت دو افراد گرفتار شاہراہ پر رکاوٹوں کے سبب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا، مریضوں کو اسپتالوں تک پہنچانا محال ہو کررہ گیا . گوادر جلسہ کے حوالے سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر رکاوٹوں کا سلسلہ منگل کے روز پانچویں دن بھی جاری رہا منگل کے روز حب کے قریب بھوانی دارو ہوٹل اوروندر کے قریب کھر کھیڑہ کے مقام پر شاہراہ بند رہی جبکہ وندر پولیس نے علاقے کی سیاسی وقبائلی شخصیت باپ پارٹی و بھوتانی عوامی کارواں کے رہنما وڈیرہ عبدالستار انگاریہ کو وندر پولیس نے ا±سوقت حراست میں لے لیا کہ جب انہیں ایک مسئلے کے حل کے بہانے تھانے بلایا گیا SHOوندر کے مطابق وڈیرہ عبدالستار انگاریہ کو تھری ایم پی او ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ایک روز قبل گڈانی کراس کے مقام پر سڑک پر رکاوٹوں کے دوران معروف ٹرانسپورٹر رہنما سفر خان رخشانی کو گڈانی پولیس نے گرفتار کر کے سینٹرل جیل گڈانی منتقل کردیا وندر سے سیاسی وقبائلی شخصیت وڈیرہ عبدالستار انگاریہ کی گرفتاری پر علاقے کی سیاسی وقبائلی عمائدین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور انکا کہنا تھا کہ وڈیرہ ستار انگاریہ کو کھر کھیڑہ کے مقام پر ٹریفک جام میں پھنسے لوگوں کو پانی اور اشیائے خوردونوش پہنچانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے دریں اثنا شاہراہ کی بندش کی وجہ سے گزشتہ 5روز سے اس شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بالخصوص ایسے مریض جنہیں کسی مرض کے سبب کراچی کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کے پاس پہنچانا ضروری ہوتا ہے جبکہ دوسری طرف اندرون بلوچستان سبزیاں اور فروٹ وغیرہ کراچی لے جانے والے ٹرکوں میں لوڈ سامان بھی خراب ہو رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں