احتجاجی دھرنوں کے باعث بلوچستان بھرمیں ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایران تفتان روڈ پر احتجاجی دھرنوں کے باعث بلوچستان بھرمیں ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہوگئی جس کے باعث پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30سے 50روپے اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے سے جاری بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب احتجاجی مظاہروں اور دھرنو ں کے باعث پاک ایران باڈر سے بلوچستان میں آنے والے ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہوگئی جس کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر اور ارد گرد نواح میں ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 30سے 50روپے کا اضافہ ہوگیاہے ،کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں فی لیٹر190روپے سے بڑھ کر 230 اور 260روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔