. .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کچلاک میں گاڑی سے لاش برآمد، ملزم فرار ہو نے میں کامیاب، پولیس کے مطابق ایس ایچ او کچلاک محمد ناصر اعوان کو اطلاع ملی تھی کہ کچلاک مغربی بائی پاس لنک کرک روڈ کے قریب بلیک رنگ کا مشکوک بکس کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او نے دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا، بی ڈی ٹیم نے بکس میں لگے تالے کو کھولا تو پلاسٹک میں لپٹی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی . پولیس نے بتایا کہ لاش 17سالہ لڑکے کی ہے جسے نامعلوم افراد نے چہرے پر گولی مار کر قتل کرنے کے بعد لاش کو پلاسٹک میں لپیٹ کر بکس میں بند کر کے لنک کرک روڈ کے قریب رکھ کر فرار ہوگئے ڈاکٹر کے مطابق لاش تین روز پرانی ہے، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے .
متعلقہ خبریں