بلوچستان

حب اور مضافات میں موسلا دھار بارش، پانی گھروں میں داخل، میونسپل عملہ غائب


حب(قدرت روزنامہ)حب شہر اور مضافاتی علاقوں میں منگل کی دوپہر کو ہونے والی مختصر دروانئے کی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور توتوڑ دیا لیکن اس کے ساتھ ہی پورے شہر کو بارش کے پانی میں ڈبوبھی دیا سوک سینٹر سمیت حب شہر کے تمام نشیبی علاقے اور ذیلی سڑکیں زیر آب آگئے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات پریشانی کا سامنا کرنا پڑا سیوریج نالوںکے مین ہولز ا±بل پڑے میونسپل کارپوریشن حب کا سینیٹر عملہ غائب شہری اپنی مدد آپ مین ہولز کی صفائی کرتے رہے حب ندی میں پانی کے بہاﺅ میں تیزی کے سبب مہندم کے متبادل کچے اور ناہموار راستے کے پشتے بھی بہہ گئے متبادل راستے پر ٹریفک کی روانی متاثر NHAکی یقین دہانی کے باوجود 30جون تک حب ندی پل کی تکمیل ممکن نہ ہو سکی بارش کے پانی سے زیر آب آنے والے علاقوں سے نکاسی آب اور سیوریج نالوں کے مین ہولز کی صفائی کرنے والا میونسپل کارپوریشن حب کا عملہ غائب میونسپل کارپوریشن کے سرکاری حکام کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن حب کا سینیٹری اسٹاف اور صفائی مہم کے نام پر ہائیر کیا گیا کنٹریکٹ عملہ سیاسی جماعت کے حب میں نوزائیدہ لیڈر کی کمانڈمیں دے دیا عملہ غائب ہونے کے سبب شہری مسائل میں اضافہ ہونے لگا شہری اپنی مدد آپ یا پھر ہزاروں روپے خرچ کر کے پرائیویٹ سینیٹر اسٹاف سے سیوریج کے مین ہولز کی صفائی کرانے پر مجبور ہو گئے بارش کے بعد لاسی روڈ ،عدالت روڈ ،ڈاکخانہ روڈ ،جام کالونی ،زہری اسٹریٹ ،اکرم کالونی ،الہ آباد ٹاﺅن ،واہورہ کالونی ،چیزل آباد ،زہری اسٹریٹ ،گلشن امیر آباد ،پاٹھڑہ عبد اللہ محلہ ،میر بالاچ محلہ ،لیبر کالونی ،دودا گوٹھ ،جام کالونی و دیگر علاقوں میں پانی تالاب بن کر کھڑا رہا بارش کے بعد حب کے شہریوں کا نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا جبکہ دوسری جانب میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سینیٹری اسٹاف اور کنٹریکٹ پر لائے گئے عارضی ملازمین کو ایک سیاسی جماعت کے بعض افراد صفائی مہم کے نام پر فوٹو سیشن کرانے تک محدود ہیں لیکن حب کی شہری آبادی کو منگل کو ہونے والی ایک گھنٹے کی بارش نے مکمل طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا۔

متعلقہ خبریں